سرکاری محکمے یا ادارے

سرکاری محکمےیا  ادارے


سرکاری محکموں یا اداروں کی کافی اقسام ہوتی ہیں۔ ان میں چند مشہور اقسام درج ذیل ہیں:

1۔ وفاقی محکمے

2۔ صوبائی محکمے

3۔ مقامی (لوکل) محکمے

4۔ خودمختار محکمے

5۔ نیم سرکاری محکمے

1۔ وفاقی محکمے

ایسے ادارے جو وفاقی حکومت کے تابع ہوں وفاقی محکمے کہلاتے ہیں۔ وفاق سے مراد جس ادارے کا مرکزی دفتر اسلام آباد یعنی پاکستان کے دارالحکومت میں ہو وفاقی ادارہ کہلاتا ہے۔  یہ ادارے براہ راست وزیراعظم اور صدر پاکستان کےزیر اثر کام کرتے ہیں۔ ان کو بجٹ وفاق سے دیا جاتا ہے۔

2۔ صوبائی محکمے

ایسے محکمے جو کسی صوبے کے تابع کام کرتے ہوں صوبائی ادارے کہلاتے ہیں۔   یعنی ایسا ادارہ جس کا مرکزی دفتر صوبے کے دارلحکومت میں ہو۔  مثلاً صوبہ پنجاب کے ادارے کا مرکزی دفتر لاہور میں ہوگا۔  اسی طرح صوبہ بلوچستان کا مرکزی دفترکوئٹہ میں ،  خیبرپختون خواہ کا مرکزی دفتر پشاور میں اور صوبہ سندھ کے اداروں کا مرکزی دفتر کراچی میں ہو گا۔ یہ ادارے وزیراعلیٰ کے زیر سایہ کام کرتے ہیں۔  ان کو بجٹ صوبوں سے دیا جاتا ہے۔

3۔ مقامی حکومتی (لوکل گورنمنٹ) محکمے

ایسے ادارے جو کسی مقامی نظام جیسے کہ بلدیاتی نظام کے تحت کام کرتے ہیں لوکل گورنمنٹ محکمے کہلاتے ہیں۔ ان کو بجٹ مقامی سطح پر دیا جاتا ہے۔ ان اداروں کا مرکزی دفتر زیادہ تر وفاق کے ساتھ منسلک ہوتا ہے۔

4۔ خودمختار حکومتی محکمے

یہ ایسے ادارے ہیں جوہوتے تو حکومت کے زیرسایہ ہیں لیکن یہ اپنا بجٹ خود بناتے اور پیدا کرتے ہیں۔مثال کے طور پر سرکاری یونیورسٹیاں،  ثانوی و اعلیٰ ثانوی نگران کمیٹی (بورڈ) وغیرہ۔    

5۔ نیم سرکاری محکمے

اس قسم کے اداروں میں حکومت کی شراکت ہوتی ہے۔  ان اداروں کے جملہ حقوق حکومتی اداروں کی طرح کے ہی ہوتے ہیں۔  ان اداروں میں کچھ نجی کمپنیوں کی شراکت ہوتی ہے۔ یہ زیادہ تر منافع بخش ادارے ہوتے ہیں۔ ان کا بجٹ یہ ادارے خود بناتے اور ترتیب دیتے ہیں۔ لیکن اس میں حکومت کی مشاورت اور نجی مالک کمپنیوں کی مشاورت سے فیصلے کیے جاتے ہیں۔ حتمی فیصلہ حکومت کا ہی ہوتا ہے۔

No comments:

Post a Comment